بلاگ

تندرستی ہزار نعمت ہے

درد میں راحت، بیماری میں صحت، نقصان میں نفع، پریشانی میں سکون، بڑھاپے میں جوانی، بچھتاوے میں احتیاط کی نعمت و قدر یاد آتی ہے. والد محترم کی طبیعت کچھ دن سے ناساز تھی. ٹبا ہارٹ ہسپتال طبی معائنے کے لیے پرسوں لیکر آیا. جہاں والد محترم کے مختلف ٹیسٹ ہوئے اس کے بعد ایڈمٹ کردیا گیا. ابتک ہونے والے ٹیسٹ اور انکی رپورٹ تسلی بخش ہے. کل ایک اور آخری ٹیسٹ ہونا ہے اللہ کرے وہ بھی کلئیر آئے . ٹبا ہارٹ ہسپتال میں بنیادی طور پر دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج معالجہ ہوتا ہے. یہاں کئی مریضوں سے ملاقات ہوئی کسی کے دل کا وال تبدیل ہوا ہے تو کسی کی اینجوگرافی تو کسی کی ای سی جی ہوئی ہے.

ایک مریض سے ملاقات ہوئی جس کی عمر بمشکل تیس سال ہوگی اسکا وال خراب ہوگیا میں نے وجہ دریافت کی تو چہرے پر ناگواری ظاہر کرتے ہوئے ندامت اور لجاجت کے ساتھ جواب دیا کہ بری محفل اور دوستوں نے پہلے سگریٹ نوشی پر لگادیا پھر دھیرے دھیرے چرس پر لگ گیا. چرس نوشی نے مجھے دل کا عارضے میں مبتلا کردیا. چھ مہینے سے میں نے یہ نشہ چھوڑدیا مگر ہے مگر میرے سینے میں شدید تکلیف ہونے لگی . مختلف ڈاکٹرز کو معائنہ کرانے کے بعد پتہ چلا کہ دل کا وال ہی لیک ہوگیا. آج افسوس کر رہا ہوں کہ میں نے خود ہی اپنے ہاتھوں سے اپنے آپکو برباد کر دیا.

عرض کرنے کا مقصد یہ ہے کہ نشہ تھوڑا ہو یا زیادہ بڑا ہو یا چھوٹا وہ وقتی طور پر تو نہیں مگر بعد میں ناقابل تلافی نقصان پہنچاتا ہے. زندگی گزرگئی کبھی سگریٹ نوشی نہیں کی حالانکہ کئی دفعہ دوستوں نے زبردستی کی طعنے دیے کہ بھلا تیری بھی کوئی زندگی ہے کہ نہ چھالیا نہ پان نہ نسوار نہ گھٹکا نہ سگریٹ نہ شیشہ کا لطف لیا. اصل زندگی تو یہی ہے آج کچھ وقت نفسی خواہش کو دبانا کل کی ساری زندگی کو سکون دینا ہے اور نشہ وقتی سکون تو دے سکتا ہے مگر طویل المدتی نقصان اور اذیت ناک زندگی میں بھی مبتلا کرتا ہے. نشے سے نفرت اور خدا کی دی گئی نعمت زندگی سے پیار کیجیے.