خبریں

بنگلہ دیش سے ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے پاکستان ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی سیریز کے لئے ٹی20 ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔چیف سیلکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کیا جب کہ کوآرڈینیٹر سلیکشن کمیٹی ندیم خان بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔قومی ٹیم میں بابر اعظم، احسان علی، عماد بٹ، حارث روف، ، افتخار احمد، عماد وسیم،، محمد حسنین، محمد رضوان، موسی خان، شاداب خان، شاہین آفریدی،شعیب ملک اور محمد حفیظ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

جارح مزاج خوشدل شاہ اور لیگ سپنر عثمان قادر کو بھی سکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔پی سی بی نے فاسٹ باولر محمد عامر، فخر زمان اور حارث سہیل کو ٹیم میں شامل نہیں کیا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ تجربہ کار ہیں اور انہوں نے پرفارم کیا ہوا ہے، گوکہ محمد حفیظ تھوڑی کرکٹ کھیلا ہے مگر وہ پاکستان کے لیے پرفارم کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ نوجوان کھلاڑی کھیلیں جس کیلئے اچھا سکواڈ ترتیب دینے کی کوشش ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز24 جنوری سے قذافی سٹیڈیم،لاہور میں شروع ہوگی