معلومات

لوٹس روٹ (کنول کے پھول کی جڑ) بالوں کے لیے فائدہ مند

دراز زلفوں کا ذکر شاعری اور رومانوی داستانوں تک ہی نہیں ہے، حقیقت کی دنیا سے بھی اس کا گہرا تعلق ہے۔ مضبوط، حسین اور خوبصورت بال دیکھنے والے کے سینے سے دل کو چرا کے لے جانے کا کمال رکھتے ہیں۔ بالوں کی ڈیزائن یعنی ہیر کٹنگ اپنی جگہ لیکن لمبے اور سیاہ بال آج بھی سب کی پسند میں شامل ہیں، لمبی زلفوں کو دیکھ کر اکثر لوگ ٹھہر جاتے ہیں اور پھر اس پر رشک کیے بغیر نہیں رہ سکتے ۔

خواتین زمانہ قدیم سے اپنی زلفوں کو دلکش بنانے میں بے شمار نسخوں سے فیض اٹھاتی آرہی ہیں جن میں ایک پھول کی جڑ، جسے لوٹس روٹ کہا جاتا ہے بالوں کی افزائش کے لیے کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ عام طور پر کنول کے نام سے جانا اور پہچانا جانے والا پھول جو دریائوں، تالابوں، ندی اور نالوں کے اطراف کھلتا ہے اور اپنے حسن میں ایسا کمال رکھتا ہے کہ کسی کو یہ دیکھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی کہ وہ کس جگہ کھلا ہے۔

لوٹس روٹ جسے اردو میں کنول کے پھول کی جڑ کہا جاتا ہے، انسانی صحت ، جلد اور بالوں کے لیے بے شمار خوبیاں اپنے اندر رکھتی ہے۔ لوٹس روٹ میں پائے جانے والے اجزا : (lotus root) لوٹس روٹ میں کیلشیم، وٹامنز، منرل، پوٹاشیم، کاپر، آئرن اور وٹامن بی سکس پایا جاتا ہے جو انسانی صحت کے لیے ضروری اور اہم اجزا شمار کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ناکام محبتوں کا بلیک ہول

لوٹس روٹ کی خصوصیات : (lotus root speciality) ٭ لوٹس روٹ جسم میں نظام ہاضمہ کے عمل کو بہتر بناتی ہے۔ ٭ جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو متوازن رکھتی ہے اور بڑھنے سے روکتی ہے۔ ٭ ایسے افراد جن کا بلڈ پریشر زیادہ تر لو رہتا ہے ان کے لیے لوٹس روٹ بہت فائدہ مند ہے۔ ٭ جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے اور جسم میں چستی پیدا کرتی ہے۔ ٭ کینسر کی مختلف اقسام میں مریض کے لیے فائدہ مند ہے۔ ٭ طبیعت کو متوازن رکھتی ہے، ذہنی دبائو اور ذہنی تنائو سے بچاتی ہے۔ ٭ لوٹس روٹ جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتی ہے اور نیا خون بنے کے عمل کو تیز کرتی ہے۔

لوٹس روٹ بالوں کی نگہداشت کے لیے اہم : (lotus root in hair care routine) ٭ لوٹس روٹ میں پائے جانے والے اجزا بالوں کی نگہداشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ٭ لوٹس روٹ کے استعمال سے گرتے ہوئے بال رک جاتے ہیں اور نئے بالوں کی نشوونما یقینی ہوجاتی ہے۔ ٭ لوٹس روٹ کے استعمال سے بال مضبوط اور گھنے ہوجاتے ہیں۔ ٭ لوٹس روٹ ایک ایسی جڑی بوٹی کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے جو بالوں کے لیے نہایت فائدے مند ہے۔ ٭ اس کے بہت ہی کم منفی اثرات بالوں اور بالوں کی جلد پر مرتب ہوتے ہیں۔ ٭ لوٹس روٹ کے استعمال سے بال چمک دار اور کھلے کھلے رہتے ہیں کہ دیکھنے والا سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ ٭ لوٹس روٹ بالوں میں کنڈیشنر کا کام بھی انجام دیتی ہے، اس کو لگانے سے بال سلکی اور ملائم ہوجاتے ہیں۔

لوٹس روٹ یا کنول کی جڑوں کو بالوں کے استعمال کا طریقہ؟ ٭ لوٹس روٹ کو لے خشک کر کے اس کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور دھی یا بیسن میں پیسٹ بنا کر بالوں میں لگا لیں ۔اور آدھے گھنٹے بعد اس کو دھو دیں۔ ٭ تازہ جڑوں کو لیں اور اس کو اچھی طرح گوٹ لیں اور اس میں دھی اور بیسن کا آمیزہ بنا کر بالوں پے لگا لیں اور آدھے گھنٹے بعد اس کو دھو لیں ۔ اس کو کم ازکم ہفتے میں ایک بار لازمی دھورائیں ۔