ظنز و مزاح

کالی مرچیں

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کچھ مصری مزدور اور ایک انڈین شخص فلیٹ میں ساتھ رہتے تھے،مصری باہم مل کر ہانڈی والی کرتے،ساتھ پکاتے اور ساتھ کھاتے جب کہ انڈین الگ سے اپنا پکاتا اور کھاتا. ایک دن انڈین شخص چھٹی پر انڈیا گیا ادھر مصریوں کو سالن میں ڈالنے والے مصالحہ جات کی ضرورت پڑی مصریوں نے انڈین شخص کے مصالحہ جات سے ہاتھ صاف کرنا بازار جانے کی نسبت آسان سمجھا.

مزید پڑھیں: مہمان کے لیے ڈنڈا

چند ماہ بعد انڈین واپس آیا،مصریوں سے ملا اور اپنے کمرے میں داخل ہوا،کچھ دیر بعد وہ گھبرایا ہوا بڑبڑاتے اپنے کمرے سے نکلا مصریوں نے پوچھا کیا ہوا؟ انڈین کہنے لگا میں کمرے میں داخل ہوا میرا ابا کمرے سے غائب ہے؟ مصری حیرانگی سے ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے اور بیک زبان پوچھا کہ تم تو کہتے تھے تیرا ابا کئی سال پہلے فوت ہوگیا ہے؟انڈین کہنے لگا جی ابا تو کئی سال پہلے فوت ہوئے تھے ہم نے اس کی ارتھی بھی جلائی تھی ابا کے شریر کی راکھ سے تھوڑی سی میں ایک برتن میں اپنے ساتھ لے آیا تھا اور مصالحہ جات والے ڈبوں کے ساتھ رکھی تھی وہ راکھ غائب ہے،مصری پھٹی آنکھوں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھ رہے تھے کہ مطلب وہ کالی مرچیں نہیں تھیں؟