بلاگ معلومات

جھلسی ہوئی جلد کے لیے دہی کا استعمال

دہی کو زمانہ قدیم سے ہی جلد اور صحت کا بہترین ساتھی سمجھا گیا ہے، دہی میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو جلد کو حسین اورصحت کو بہترین بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ بات یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی زمانہ قدیم میں تو دہی کے استعمال کو درازی ٔ عمر کا بہترین راز میں سمجھا جاتا رہا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق دہی کا مستقل استعمال سوسال کی زندگی عطا کرسکتا ہے۔ دہی کوئی مہنگی اور مشکل ترین چیز نہیں ہے۔ قیمت کے اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ تقریباً ہر انسان کی قوت خرید میں شامل ہے، فوائد کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اس کا کوئی ثانی نہیں۔

جلد کی حفاظت کے حوالے سے دیکھا جائے تو یہ جلد کو نرم وملائم بنانے کے ساتھ ساتھ جلد میں تنائو بھی پیدا کرتی ہے، جو وقت سے پہلے بڑھاپے کو کبھی قریب بھی نہیں آنے دیتی ۔ بازاروں میں دستیاب دہی کے مقابلے میں اگر دہی کو گھر میں جمایا جائے تو یہ بھی کوئی دشوار مرحلہ نہیں، اس سے دہی بھی صاف ملتی ہے اور اس پر لاگت بھی کم آتی ہے جو بازار سے خریدی جانے والی دہی کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کی صفائی ستھرائی بھی آنکھوں کے سامنے ہوتی ہے۔

دہی کے جمانے کا طریقہ: (making yogurt) : گھر پر دہی جمانا بہت ہی آسان ہے، دہی دودھ سے بنائی جاتی ہے۔ نیم گرم دودھ میں تھوڑی سی دہی ملا دی جاتی ہے، سازگار ماحول میں تھوڑی دہی میں موجود مفید بیکٹیریا سارے دودھ کو دہی بنا دیتے ہیں۔ جو حفظان صحت کے اصولوں پر بھی پورا اترتی ہے۔

دہی میں پائے جانے والے اجزا: (yogurt nutrition) : دہی میں جو اجزا پائے جاتے ہیں وہ انسانی صحت، جلد، بال اور ناخن کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں ان میں کیلشیم، پروٹین، پروبائیوٹک، وٹامن بی ٹو، وٹامن بی بارہ، پوٹاشیم، اور میگنیشیم شامل ہے۔

دہی جلد کے لیے مفید: (yogurt beneficial for skin) : دہی جلد کو حسین بنانے میں کوئی ثانی نہیں رکھتی، دہی جلد کو موائسچرائز بناتی ہے، چہرے کے داغ دھبوں کو صاف کرتی ہے، دانوں کے نشان دور کرتی ہے، کیل مہاسوں کا خاتمہ کرتی ہے اور جلد کو ایسی چمک دیتی ہے کہ ستارے بھی اس کے آگے شرما جائیں۔

جھلسی ہوئی جلد کے لیے دہی کا استعمال: (use yogurt for sunburn) : ایسی جلد جو کسی وجہ سے جھلس جائے یا پھر سورج کی تیز شعاعیں جلد کو جھلسا کے رکھ دیں ایسے میں تمام دوائوں، کریمز اور جیل پر سبقت لے جانے والی دہی ہوتی ہے۔ دہی کا مستقل استعمال جھلسی ہوئی جلد کو درست حالت میں لاتا ہے، جلد کی رنگت کو نکھارتا ہے۔ دہی میں پایا جانے والا لیکٹک ایسڈ جلد کو خشکی سے بھی بچاتا ہے اور جھلسی ہوئی جلدکے علاج میں مفید ہے۔

مزید پڑھیں: سر کی خشک جلد کے لیے ایلوویرا کا استعمال

جھلسی ہوئی جلد کے لیے دہی کا ماسک: (yogurt mask for sunburn) : ایک کپ دہی میں لیموں، کھیرے اور ٹماٹر کا عرق شامل کرلیں۔ پھر اس میں تھوڑا سا بیسن بھی ملا لیں، تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد ایک ماسک تیار ہوجائے گا اس کو چہرے کی جھلسی ہوئی جلد پر لگائیں اور کم سے کم آدھا گھنٹے کے لیے لگا چھوڑ دیں۔ پھر چہرے کو نیم گرم پانی سے دھو لیں،کچھ ہی دنوں میں جھلسی ہوئی جلد اپنی اصل حالت میں آنا شروع ہوجائے گی۔

جھلسی ہوئی جلد کے لیے دہی کا اسکرب: (yogurt scrub for sunburn) : دہی میں جئ جو گھاس کی ایک قسم ہوتی ہے، اس کو مکس کر کے پیسٹ بنا لیں۔ پھر اس کو چہرے پر لگائیں ، اس کو بطور اسکرب استعمال کریں ، یہ اسکرب جھلسی ہوئی جلد کے لیے کسی دوا سے کم نہیں، چند دنوں ایسا کرنے سے آپ کو فرق خود محسوس ہوگا۔