اُردو صفحہ فیس بُک پیج

خبریں

عرفان جنیجو نے یوٹیوب کیوں چھوڑی؟

معروف یوٹیوب کونٹینٹ میکر اور ولاگر عرفان جونیجو نے یوٹیوب کو عارضی طور پر خیر باد کہہ دیا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر”آئی کوئٹ” کے عنوان سے جاری کردہ ویڈیو میں عرفان جنیجو نے یوٹیوب کو خیرباد کہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اب وہ کسی ایونٹ یا ایوارڈ شو میں نہیں جاتے۔ حتیٰ کہ انہوں نے ٹوئیٹر بھی چھوڑ دیا ہے اور اب وہ کیمرہ بھی کم استعمال کرتے ہیں۔

عرفان جنیجو کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے وہ مشہور ہوتے جارہے ہیں ویسے ہی وہ دنیا سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ ولاگ بنانا انہوں نے اس لئے شروع کیا تھا کیوں کہ ولاگ دیکھنا انہیں اچھا لگتا تھا لیکن انہیں بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس کے ذریعے انکی تمام تر خواہشات پوری ہونے لگیں گی۔

عرفان جونیجو نے کہا کہ وہ اب خود اعتمادی اور اضطراب کا شکار ہیں اور یہ تمام مسائل تب سے ہونا شروع ہوئے جب انکے یوٹیوب پر 5 ہزار فلوورز ہوئے تھے۔ ایک لڑکا جو کسی وقت میں اپنی زندگی میں مگن رہتا تھا اور دنیا کو اپنی نظر سے دیکھتا تھا اب وہی شخص دن بدن بد ظن ہوتا جارہا ہے اور یہ سب بھی ولاگ کی وجہ سے ہورہا ہے۔

معروف یوٹیوبر نے یہ بھی کہا کہ ولاگنگ اب انکی زندگی کی ترجیح نہیں رہی ۔ اب وہ ولاگ اپنی مرضی سے مخصوص وقت پر ہی بنائیں گے۔ لیکن جو بھی بنائیں گے، دل سے بنائیں گے اور وہ بنانے میں انہیں دل سے خوشی بھی ہوگی۔