اُردو صفحہ فیس بُک پیج

خبریں

ایران کو نہ دھمکائیں بلکہ 290 کا ہندسہ یاد رکھیں، روحانی کا ٹرمپ کو جواب

تہران (این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ہمیں نہ دھمکائے بلکہ 290 کا ہندسہ یاد کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدرحسن روحانی نے ٹویٹر پر کہا کہ جو لوگ 52 نمبر کا حوالہ دیتے ہیں انہیں 290 نمبر کے عدد کو یاد رکھنا چاہیئے (ان کا اشارہ اس مسافر بردار ایرانی ہوائی جہاز کی طرف تھا جسے امریکا نے 1988ء میں مار گرایا اور اس واقعےکے رد عمل میں ایران نے عراق کے ساتھ جاری آٹھ سالہ جنگ روکنے کا اعلان کیا تھا۔ایرانی اور امریکی لیڈرشپ کے درمیان تازہ بیان بازی ایک ایسے

وقت میں سامنے آئی جب گذشتہ جمعہ کو امریکی فوج نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک بین الااقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور کئی دوسرے عراقی وایرانی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔