بلاگ معلومات

ہم لوگ آن لائن فیلڈ میں کیوں کامیاب نہیں ہو پاتے؟

پاکستان میں لاکھوں لوگ انٹرنیٹ سے پیسے کما رہے ہیں ۔۔۔ ہہ سن کر ہمیں بھی جوش آ جاتا ہے کہ ہمیں بھی نیٹ سے بہت سارا پیسہ کمانا ہے جوش تو ایسے آ تا ہے جیسے انگریز ہمارے لئے دھن دولت لے کر بیٹھے ہوئے ہیں کہ یہ بندا نیٹ پر آ ئے اور اس پر ایسے لٹادیں جیسے انڈین فلم کے آ یٹم سانگ میں لٹائے جاتے ہیں بس پھر یہ جوش صرف چند دن کا ہوتا ہے اسکے بعد ہمیں لگتا ہے جیسے کسی 55 سال کی آ نٹی کو سمجھانا کہ اب وہ بوڑھی ہوگئی ہیں اسی طرح یہ بھی بہت مشکل کام ہے ہم سے نا ہوپائے گا

ہماری ناکامی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہم لوگوں کو دیکھ کر حسد کرنا شروع کر دیتے ہیں اور جو ہمیں مشورہ دیتا ہے اسی کی جڑیں کاٹنے میں لگ جاتے ہیں مثال کے طور پر جب ہمیں پتا چلتا ہے کہ فلاں بندے کا ٹیکنالوجی کے ٹاپک پر یوٹیوب چینل یا پھر اسکی کوئی ویب سائٹ ہے تو ہم بنا یہ سوچے کہ کیا میں اچھی کوالٹی دے پاؤں گا کیا میں اپنے ویورز کو مطمعین کر پاؤ نگا بس پھر اسی ٹاپک پر چینل یا ویب سائٹ بنا کر اندھا دھند شروع ہو جاتے ہیں ہمیں یہ نہیں پتا ہوتا ویڈو میں بولنا کیا ہے آرٹیکلز کیسے لکھنے ہیں ایس سی او کیا ہے رینک کسے کرنا ہے بس یہ سوچا وہ لاکھوں کما رہا ہے میں بھی اپنی لاڑری نکال لوں بعد میں یہ سوچ کر مایوس ہو جاتے ہیں ویوز ہی نہیں آ تے پیسے کیا خاک آ ئیں گے اور پھر سب ختم۔

مزید پڑھیں: زکوٰۃ فنڈ کہاں جاتا ہے؟

ارے میرے بھائی جس کام کی شروعات ہی حسد سے ہوگی اس میں کامیابی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور اگر ہم خود سے کچھ سرچ کر کے کچھ سیکھ بھی لیتے ہیں کہ پیسا کیسے کمانا ہے تو اس میں ہم سے زیادہ صبر نہیں ہوتا ہم تو اتنے تیز ترین لوگ ہیں یہ سوچھتے ہیں اگر آ ج یو ٹیوب,ایمازون ، فائور یا پھر بلاگر پر اکائونٹ بنایا ہے تو صبح ہمارے اکاؤنٹ میں ڈالر آ جائیں ورنہ یہ سب بکواس ہے خود کو تیز ترین کہنے والے ہم لوگ ایسے لوگ ہیں جنکے گھر کے باہر 4G گھر کے اندر 3G اور اپنے کمرے میں 2G بھی مر مر کے آ تا ہے پوری دنیا جس 3G اور 4G کو ہم سے کئی سالوں پہلے سے ہی استعمال کر رہی ہے ہم اسی کی زیادہ سپید کی وجہ سے گھر کی گلی میں بیٹھے ہوتے ہیں

زرا یہ سوچیں اگر ہم کوئی دکان بنائیں یا پھر کوئی بھی کاروبار شروع کریں اسکو ایک لیول تک پہنچنے میں وقت تو لگتا ہے آن لائین فیلڈ میں بھی ایسے ہی چلنا پڑتا ہے ورنہ پھر بچوں کے پیمپرز اور بیگم کی فرمائشیں دوستوں سے ادھار لے کر پوری کرنی پڑتی ہیں اور ہاں اگر کچھ اچھا لگا ہو تو شئر ضرور کیجئے گا