بلاگ

انٹرنیٹ کی مدد سے بزنس شروع کرنے اوربڑھانے کے راز

انٹرنیٹ کی دولت کی اصطلا ح کی بڑی حد تک غلط تشریح کی جاتی ہے – لوگ اکثر الجھ کر "انٹرنیٹ کی دولت ” اور ” دولت کے لئے انٹر نیٹ ” کو گڈ مڈ کر دیتے ہیں – دونوں
اصطلا حات میں بہت فرق ہے –

پہلی اصطلا ح ” انٹرنیٹ کی دولت” کے لئے ویب پر ان گنت پونزی اسکیمیں موجود ہیں جو آپ کی بچت "تیس دن میں ملینیر بنیں ” جیسے دعوے کر کے ہتھیانے کی فکر میں لگی رہتی ہیں –

جبکہ دوسری اصطلا ح ” دولت کے لئے انٹر نیٹ ” اس سمت میں رہنما ئی کرتی ہے کہ آپ اپنا بزنس شروع کر کے دولت کمانا شروع کر دیں – دوستو ، ” انٹرنیٹ کی دولت” جیسی کوئی چیز وجود نہیں رکھتی –

افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ انٹرنیٹ، سکیموں میں حصّہ لینے یا ایک بار کی انوسٹمنٹ کے بعد زندگی بھر کمائی والی رقم کی کوئی برسات نہیں کرتا – جدید زمانے میں MLM جیسےبزنس قصہ پارینہ بن گئے ہیں اور ان کی جگہ لوگ بلاگنگ ، affiliate مارکیٹنگ ، ای کامرس اور فری لانسنگ جیسے ہنر سیکھ کر کمائی کر رہے ہیں –

حقیقی ہنر سیکھ کر آپ دولت کمانے کا اصل طریقہ جان جاتے ہیں – اگر آپ اچھا لکھ سکتے ہیں تو آپ بلاگر بن جاتے ہیں – آپ ایک ای کامرس ویب سائٹ بنا کر انٹرنیٹ پر اپنے کسٹمرز سے براہ راست آرڈر لے سکتے ہیں اور اگر آپ کچھ تکنیکی مہارت رکھتے ہیں تو فری لانسر کی حیثیت سے اپنی خدمات پیش کر سکتے ہیں –

قطع نظر اس کے کہ آپ کا کیا بزنس ہے ،چاہے کوئی سروس ہو یا آپ کوئی پروڈکٹ فروخت کرتے ہوں ،انٹرنیٹ کی طاقت استعمال کر کے آپ دنیا بھر کے کسٹمرز تک پہنچ سکتے ہیں –

انٹرنیٹ کی مدد سے آسانی سے لوگوں تک پہنچنے کے لئے تین میڈیم نہ صرف اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ آپ کے کاروبار کو مضبوط بنیاد فراہم کر کے طویل مدت تک آپ کو بزنس بڑھانے میں مدد دے سکتے ہیں –

1- فیس بک :

اس پورٹل کے 2.4 بلین اور مزید بڑھتے ہوئے صارفین ، دنیا بھر میں سڑکوں پر چلنے والی کاروں اور آسمان پر اڑنے والے جہازوں سے بھی زیادہ ہیں – یہ ایک بہت بڑی پورٹل ہے اور بیشتر کاروبار خود کو بڑھانے کے لئے فیس بک کی طاقت کو بخوبی استعمال کر رہے ہیں –

فیس بک پیج اور فیس بک پیج پر موجود وڈیو ز ایک کار گر امتزاج ہیں جس کی مدد سے کوئی بھی بزنس نہ صرف پلک جھپکتے فیس بک کے ان گنت صارفین کے سامنے لایا جا سکتا ہے بلکہ بزنس ویب سائٹ کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے آن لا ئن فروخت بھی کی جا سکتی ہے –

2- بلاگ :

بل گیٹس نے اپنی 1999 میں چھپنے والی کتاب Business@the speed of thought میں پیشگوئی کی تھی کے مستقبل میں اگر آپ کا بزنس آن لائن نہ ہوا تو آپ بہت پیچھے رہ جائیں گے اور آپ کے مقابل بزنس کرنے والے آگے نکل جائیں گے – اس کی پیشگوئی بر حق تھی –

دور حاضر میں اگر کسی بزنس کی ویب سائٹ نہیں ہے تو وہ ان صارفین کو کھو دیتا ہے جو اس کی سروس یا پروڈکٹ کو خریدنا چاہتے ہیں – ایک بلاگ بنا کر اور اپنے صارفین کو مفید معلومات فراہم کر کے آپ اپنی ویب سائٹ سے فروخت میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں –

3- ڈیجیٹل مارکیٹنگ :

انٹر نیٹ پر بھر پور مقابلے کی فضا ہے – ہر بزنس جدید دور کے اس استاد کی طاقت استعمال کر رہا ہے جسے گوگل کا سرچ انجن کہا جاتا ہے – بزنس کرنے والےگوگل پر با معا وضہ لسٹنگ کی اہمیت سے آگاہ ہیں –

تنہا گوگل ہی انٹر نیٹ پر کامیاب بزنس کا ضامن نہیں ہے – کامیاب بزنس کے لئے انسٹا گرام ، پن ٹریسٹ ، واٹس ا یپ اور لنکڈ ان سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے – کسی ایسے ماہر کی خدمات حاصل کر کے جو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے اسرار و رموز سے آگاہ ہو، آپ اپنے بزنس کو آن لائن سوشل میڈیا نیٹ ورک اور میڈیمز پر خوش اسلوبی سے صارفین کا مرکز نگاہ بنا سکتے ہیں –

 

تحریر: ہشام سرور