بلاگ صحت معلومات

گوشت کو فوراً ہضم کرنے اور بد ہضمی سے بچنے کے لیے 6 آسان طریقے

عید قُربان پر عام طور پر سُرخ گوشت زیادہ کھانے سے بہت سے لوگ بد ہضمی جیسی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور پیٹ خراب کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں، اس آرٹیکل میں ہم گوشت کو جلد ہضم کرنے کے 5 ایسے طریقے ذکر کریں گے جن پر عمل پیرا ہو کر جہاں آپ بد ہضمی سے بچ سکیں گے وہاں آپکا نظام انہظام بہتر طور پر کام کرے گا اور پیٹ کی صفائی ہو جائے گی۔

نمبر 1 ڈائیٹری فائبر: گوشت کے ساتھ ایسے کھانے جن میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو جیسے سبز سلاد، جو کا آٹا، فروٹس، سبزیاں وغیرہ کا استعمال زیادہ کریں خاص طور پر اسپغول کےچھلکے کا استعمال کریں کیونکہ اسکے اندر فائبر کی کافی مقدار ہوتی ہے، فائبر آپکے نظام انہظام کو بہتر بناتی ہے اور قبض جیسی بیماریوں سے بچاتی ہے یہ معدے سے پانی کو جذب کرکے وزن پیدا کرتی ہے اور Stool Movement کو بہتر بناتی ہے اور گیس پیدا نہیں ہونے دیتی اور Bloating جسی بیماریوں
سے محفوظ رکھتی ہے۔

نمبر 2 دہی: دہی Probiotics حاصل کرنے کے لیے ایک نیچرل غذا ہے جو نظام انہظام کوبہتر بناتا ہے۔ گوشت کھانے کے ساتھ دہی استعمال زیادہ سے زیادہ کریں یہ آپ کے جسم میں دوست بیکٹریا کی تعداد کو بڑھائے گا اور معدے میں انفیکشن پیدا ہونے سے روکے گا اور گوشت کو تیزی سے ہضم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو گا۔

نمبر 3 ادرک ؛ ادرک صدیوں سے نظام انہظام کی بیماریوں کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور آج بھی اس کا استعمال خوراک کو جلد ہضم کرکے جزبدن بنانے میں انتہائی مفید ہے۔ ادرک کے اندر ایسے Enzymes ہوتے ہیں جو جہاں خوراک کو ہضم کرنے میں مددگار ہیں وہاں یہ پیٹ کی صفائی بھی کردیتے ہیں ۔

نمبر 4 املی آلو بُخارے کا پانی : املی اور آلو بخارے کو رات کو بھگو دیں اور گوشت کھانے سے پہلے اس پانی کی پی لیں ، یہ آپ کی خوراک کو جلد ہضم کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہو گا اور آپ کو تیزابیت جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھے گا۔

نمبر 5 کم مصالحے والے کھانے : گوشت کو پکاتے وقت بازاری تیز مصالحوں کا استعمال نہ کریں اور گوشت کو لہسن، ادرک ، ٹماٹر وغیرہ کے ساتھ پانی میں گلائیں اور گوشت میں گھی وغیرہ ڈال کر مت بھونیں تاکہ آپ کا پیٹ خراب نہ ہو اور آپ کے معدے کو گوشت کو ہضم کرنے میں مشکل نہ ہو۔

نمبر 6 پیٹ بھر کر مت کھائیں: مزیدار کھانا دیکھ کر کھانے کو جی چاہتا ہے مگر اگر ایسا کھانا بیمار کردے تو سارا مزہ کرکرا ہوجاتا ہے اس لیے پیٹ بھر کر کھانا مت کھائیں تاکہ معدے کو کھانا ہضم کرنے میں آسانی ہو۔