معلومات

گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے

کہانی کچھ یوں ہے کہ۔۔۔ ہزاروں سال قبل ہندؤوں کے ایک راجا رام چندر جی اپنے بھائی لچھمن اور بیوی سیتا کے ہمراہ کسی جنگل میں شکار کیلیے چلے گئے۔ ایک دن رام چندر جی شکار کو گئے ہوئے تھے اور اُسکی بیوی سیتا اپنی جھونپڑی میں اکیلی تھی کہ لنکا (سری لنکا) کا راجہ راون ایک فقیر کے بھیس میں آ کر سیتا کو اغوا کرکے لے گیا۔ رام چندر جب شکار سے واپس ہوا اور انہیں اس واقعے کا پتا چلا تو اس نے راون سے لڑائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہ کئی برس تک راون سے لڑائیاں لڑتا رہا لیکن چونکہ راون بڑا راجہ تھا اور اس کی طاقت ہر حوالے سے چندر جی سے زیادہ تھی، اس لیے رام چندر کو لڑائی میں ہر بار شکست ہو جاتی تھی۔ بالاخر راون کا بھائی "وبھیشن” رام چندر جی سے مل گیا اور اسکی مدد سے رام چندر جی کو بہت سے ایسے بھید معلوم ہو گئے جن کی مدد سے انہوں نے راون کو موت کے گھاٹ اتارا۔یہ لڑائی چونکہ راون اپنے بھائی کی وجہ سے ہارا جو اس کے سارے بھیدوں سے واقف تھا، اس نسبت سے یہ ضرب المثل وجود میں ائی۔۔