بلاگ

تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟۔بلال شوکت آزادؔ

سنودشمن کی توپیں گرج رہی ہیں۔ ۔ ۔ تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟ سنو ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ ۔ ۔ تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟ سنو سیلاب آگیا ہے۔ ۔ ۔ تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟
سنو طوفان آگیا ہے, شہر ڈوب رہے ہیں۔ ۔ ۔ تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟ سنو زلزلہ آگیا ہے۔ ۔ ۔ تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟ سنو وبائی امراض کا دور رورہ ہے۔ ۔ ۔ تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟ سنو سڑک حادثہ ہوگیا ہے۔ ۔ ۔ تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟ سنو جہاز گر گیا ہے۔ ۔ ۔ تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟ سنو ریل حادثہ ہوگیا ہے۔ ۔ ۔ تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہولیتی ہے؟

سنو سڑکیں تباہ حال ہوگئی ہیں, انفراسٹرکچر تباہ حال ہے۔ ۔ ۔ تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟ سنو ملکی حالات خراب ہیں۔ ۔ ۔ تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟ سنو معاشی حالات خراب ہیں۔ ۔ ۔ تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟ سنو بچی کی عزت لوٹ کر قتل کردیا ہے کسی بدبخت نے, باپ نے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کردی ہے۔ ۔ ۔ تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟

سنو سفارتی حالات خراب ہیں۔ ۔ ۔ تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟ سنو امریکہ نے دھمکی دی ہے۔ ۔ ۔ تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟ سنو بھارت ہمارا دشمن ہے اور حکمران اس سے دوستیاں گانٹھ رہے ہیں۔ ۔ ۔ تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟ سنو اسرائیل ہمارا دشمن ہے۔ ۔ ۔ تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟ سنو سرحدیں محفوظ ہیں فوج کی عزت کیا کرو۔ ۔ ۔ تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟ اچھااااااااااااااااااااااا !!!

سنو سیاسی بحران ہے, ملک معاشی بدحال ہے, قرضوں کا بوجھ ہے, حکمران بے ایمان اور غدار ہے, دشمن سر پر بیٹھا ہے, سفارتی محاز پر ناکامی ہے, نوجوان بدظن ہیں مستقبل سے, بچے غیر محفوظ ہیں, خواتین پریشان ہیں, بزرگ بدحال ہیں, صحت اور تعلیم کا برا حال ہے, روزگار ندارد, دنیا ہم سے آگے ہے, عدلیہ بے بس ہے, قانون کلنک کا ٹیکہ بن گیا ہے, مافیا راج قائم ہے, دوست شرمندہ اور دور دور ہیں, ہر طرف انارکی اور تباہی ہے, دہشت گردی اور بے امنی ہے غرض جو اینٹ اٹھاؤ حالات خراب ہی ہیں۔ ۔ ۔

تو کیوں نا فوج مارشل لاء لگادے تاکہ سب کچھ سٹیبل ہوسکے اور دودھ کادودھ اور پانی کا پانی ہوسکے, آخر فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟؟؟
نہیں نہیں نہیں بلکل نہیں۔ یہ بلکل نہیں ہوسکتا, آئین کی سخت خلاف ورزی ہے یہ, جمہوریت پر شب خون کے مترادف ہے, ووٹ کا تقدس بوٹوں تلے روندنے کے برابر ہے, عوامی مینڈیٹ کا احترام لازم ہے اور ہاں فوج اس کام کی تنخواہ نہیں لیتی۔

فوج وہ ہی کرے جس کی وہ تنخواہ لیتی ہے عوام کا اسی فیصد بجٹ اڑا کر۔ افسوس صد افسوس تم فوج پر سب کام ڈال کر پھر کہتے ہو کہ "تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟” اور اسی فیصد نام نہاد بجٹ اڑاتی ہے۔ جو فوج باقی سب کاموں کی تنخواہ لیتی ہے جو جمہوری حکومت کی ذمہ داری ہےتو حکومت بھی سنبھال سکتی ہے اسی تنخواہ میں تو اس پر اعتراض کیوں؟

اگر فوج کام کی تنخواہ لیتی ہے تو یہ جمہوری حکمران کیا مفت میں سر پر چڑھ کر بیٹھے ہیں؟ فوج تو بیچاری تنخواہ لیتی ہے اور سب ہی عائد اور ناعائد کام کرتی ہے۔ لیکن یہ جمہوری حکمران کیا کرتے ہیں؟ بس مراعات اور تنخواہیں بٹورتے ہیں اور عوام کا سارا پیسہ لوٹ کر رفو چکر ہوجاتے ہیں۔ سنو ایسے غدار, خائن اور بے غیرت حکمرانوں اور سیاستدانوں کو گردن سے پکڑنا بھی فوج کا کام ہے کہ سوال کی حرمت کا سوال ہے کہ;”تو کیا ہوا؟ فوج کس کام کی تنخواہ لیتی ہے؟”

تحریر : بلال شوکت آزادؔ

لکھاری کے بارے میں

بلال شوکت آزادؔ

فطرت سےآرمی آفیسر, شوق سےصحافی اور پیشےسےمزدور ہوں۔ پرو پاکستان, پرو اسلام اورپروانسانیت بندہ ہوں۔

تبصرہ لکھیے

Click here to post a comment