صحت معلومات

ڈارک سرکل ختم کرنے کا ٹوٹکا

خوبصورت، حسین، چمک دار آنکھیں سب کو متوجہ کرتی ہیں اگر انھی آنکھوں کے گرد ڈارک سرکل ہوں تو آنکھوں کی ساری دلکشی کافور ہو کر رہ جاتی ہے۔ قدرتی طور پر سفید رنگت کی مالک خواتین کی جلد پر معمولی سا دھبا یا داغ نمایاں نظرآتا ہے، ان کی آنکھوں کے گرد پڑ جانے والے ڈارک سرکل نہ صرف زیادہ نمایاں ہوتے ہیں بلکہ بدنما بھی محسوس ہوتے ہیں۔

میک اپ کی دنیا کی بات کی جائے تو وہاں بھی ذیادہ توجہ آنکھوں پر دی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آنکھوں کا میک اپ خاص توجہ کا حامل ہوتا ہے۔ اکثر خواتین ڈارک سرکل کومیک اپ کی مدد سے چھپانے کی کوشش کرتی ہیں۔ لیکن کبھی یہ کوشش کامیاب ہوتی ہے اور کبھی یہ کوشش سارے راز کھول کر رکھ دیتی ہے۔

ڈارک سرکل کی وجوہات:(dark circle reasons): ڈارک سرکل کی سب سے پہلی اور اہم وجہ نیند کا پورا نہ ہونا ہے۔ ایسی خواتین اور حضرات جو دن بھر کام کرتے ہیں اور راتوں کو جاگتے ہیں، جس سے ان کا نظام زندگی متاثر ہو کر رہ جاتا ہے اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اپنی جگہ بنا لیتے ہیں۔ ذہنی دبائو انسان کو اندر سے کھا جاتا ہے۔ جولوگ زیادہ ذہنی دبائو کا شکار ہوتے ہیں یا انھیں ڈپریشن رہتا ہے انھیں جہاں اور بیماریاں گھیر لیتی ہیں وہیں ڈارک سرکل بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑتے ۔ آنکھوں کے لیے غیر معیاری میک اپ پروڈکٹس کا استعمال ڈارک سرکل کا سبب بنتی ہیں نشہ آور ادویات ، سگریٹ نوشی یا بہت زیادہ الکحل کا استعمال بھی آنکھوں کے گرد ڈارک سرکل ڈالتا ہے۔

ڈارک سرکل کا علاج:(treat dark circle with home remedies): یوں تو ڈارک سرکل کو ختم کرنے کے بہت سے علاج، ٹوٹکے اور نسخے موجود ہیں۔ لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے ڈارک سرکل بہت حد تک کم ہوجاتے ہیں۔ کچھ پھل، سبزیاں، ڈرائی فروٹ اور کچن میں استعمال کی جانے والی ایسی اشیا بھی ہیں جو ڈارک سرکل کے خاتمے میں جادوئی اثر دکھاتی ہیں۔ سبز چائے کا ٹی بیگ حیرت انگیز طور پر ڈارک سرکل کو ختم کرنے میں نہایت مفید ہے۔

مزید پڑھیں: احترام رمضان آرڈیننس

سبز ٹی بیگ سے ڈارک سرکل کا علاج:(green tea bags to cure dark circle): اگر سرکل بہت زیادہ ڈارک ہیں اور آپ اس کا فوری کوئی علاج چاہتی ہیں تو گھر میں موجود گرین ٹی کا بیگ استعمال کیا ہوا ڈارک سرکل پر آہستہ آہستہ پھیریں سرکل کم ہوجائیں گے۔ گرین ٹی بیگ کو پانی میں اچھی طرح گیلا کر کے ٹھنڈا ہونے کے لیے فریزر میں رکھ دیں، پھر وہ ٹھنڈا کیا ہوا ٹی بیگ نکال کر آنکھوں پر رکھ دیں، اس عمل کو بار بار ایسا کرنے سے ڈارک سرکل ختم ہوجاتے ہیں۔ گرین ٹی بیگ کو کچھ دیر کے لیے ٹھنڈے پانی میں بھگو کر چھوڑ دیں پھر اس پانی میں چند قطرے لیموں کے ڈالیے اور پھر ٹی بیگ کو آنکھوں کے گرد ڈارک سرکل پر مساج کریں ، کچھ دن لگا تار ایسا کرنے سے ڈارک سرکل میں نمایاں فرق محسوس ہوگا۔