ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اُردو بول سکتے ہیں

اوقات۔۔۔!

اکثر سُنا ہے اور بارہا پڑھا بھی ہے کہ !! "اپنی اوقات مت بھولو !! اپنی اوقات یاد رکھو !!""ورنہ !!! یہ نُسخہ خالق و مخلوق کے تعلق میں تو شرطِ اول ہے ۔۔۔۔ لیکن !! معاشرتی زندگی میں اس جُملے کی کیا حقیقت ہے ؟ کیا واقعی ایسا ہونا چاہیے !! ؟؟ اپنی اوقات یاد رکھنی چاہیے ؟؟ پہلا سوال تو یہ ہے کہ ہماری اوقات طے کون کرتا ہے !!؟؟ میری زاتی سمجھ کے مطابق اپنی اوقات ہم خود طے کرتے ہیں !! لوگ تو محض ہمیں ہماری اوقات یاد دلاتے ہیں !! شیر دِل شمالی علاقہ جات میں مقبول ترین نام ہے !! مطلب شیر کے دِل والا !! شیر کو یہ اعزاز اُس کے رویوں کی…

بے روزگار احباب متوجہ ہوں !!

ڈاکٹر صفدر محمود صاحب منجھے ہوئے کالم نگار ہیں !!روزنامہ جنگ کے ادارتی صفحے کی زینت ہیں ! اتفاقاً کل اُن کا کالم نظر سے گزرا !! کسی بہت ہی پہنچے ہوئے بابا جی کا ذکر تھا !! پُورے کالم میں بابا جی کی تین کرامتوں کا ذکر تھا ! ایک تو بابا جی نے ڈاکٹر صاحب کے انتہائی قابل دوست کو امریکہ میں نوکری کی خوشخبری دی !! دوم اُس دوست کو تیسری اولاد کا مژدہ جانفزا سُنایا !! اور پھر کافی عرصے بعد جب ڈاکٹر صاحب کے وہ دوست دوبارہ بابا جی سے ملنے آئےتو بابا جی اُن سے شدید ناراض تھے !! کیونکہ اُن کے ہاتھوں سے اُنہیں کسی قتل کی بُو آ رہی تھی !!…

عشقِ رسول ﷺ و اطاعت رسول ﷺ

میری اُردو میں جو تھوڑی بہت استعداد ہے اس کا کُل کریڈٹ میرے پرائمری کلاسز جماعت اول تا چہارم کے دوران اُستاذِ محترم جناب اقبال صاحب آف گاؤں کہکہ ہری پور کو جاتا ہے یا میرے اجی جی ( والدِ محترم مرحوم ) کی شفیق تربیت کا اس میں حصہ ہے ۔ میں جب جماعت چہارم میں تھا تو اجی جی مجھ سے علامہ پرویز کی کتابیں پڑھواتے تھے تا کہ میرا ذخیرہ الفاظ بھی بڑھے اور آبائی مسلک کے متوازی سوچ کو سمجھنے کا شعور بھی بیدار ہو ۔ ہمارا گھرانہ ٹھیٹھ دیوبندی گھرانہ ہے ۔ گاؤں میں ہمیں وہابی کہا جاتا ہے لیکن کبھی کسی کے منہ سے بطور نفرت یہ لیبل نہیں سُنا…

حیا کو صرف عورت پر مت تھوپو !!

اسلامی تعلیمات میں مروج اصطلاحات میں لفظ "" حیا "" میرے لیے ایک عجیب معمہ ہے کہ جس کی گہرائی تک پہنچنے کی بس حسرت ہی ہے۔ مشہور حدیث مبارکہ ہے ’’ الحياء لا يأتي إلا بخير ‘‘ مفہوم شاید یہ ہے کہ حیا تو بس خیر ہی خیر ہے یا حیا سے خیر کے علاوہ کُچھ حا صل ہو ہی نہیں سکتا۔ علماء تصحیح فرما سکتے ہیں۔ اگر تفہیم غلط ہے۔ ایک دوسری اصطلاح ’’ عدل ‘‘ ہے۔ جو مفہوم آج تک سمجھ سکا کہ کسی بھی معاملے میں یا کسی بھی شے کے ساتھ وہی سلوک کرنا جس کی وہ مستحق ہے۔ "" عدل "" کی ضِد "" ظُلم "" ہے !! اللہ ذات و صفات میں ایک ہی ہے ۔ایسا دِل و جان سے مان…

کُتوں کا مقدمہ

اُردو ادب میں کُتوں کو پطرس بخاری اور جناب فیض صاحب جیسے صاحبانِ قلم بھرپور خراج تحسین پیش کر چُکے ہیں۔اِس سے آپ اِس جانور کی اہمیت کا اندازہ کر سکتے ہیں۔میرا تجربہ کُتوں کے حوالے سے جنابِ پطرس کے بالکل اُلٹ رہا ہے ۔پطرس کا گھوڑے کی رفتار سے چلنے والا قلم بھی کُتے کی آواز پر تھر تھر کانپنے لگتا تھا جبکہ مجھے بچپن سے اپنے گاؤں مکھناں کی تاریک ترین راتوں میں کُتوں کی آواز سُن کر تحفظ کا احساس ہوتا تھا۔ ہمارے گاؤں مکھناں کے سرحدی محلوں میں کُل مِلا کر تین چار کتے ضرور ہوا کرتے تھے۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ پورےگاؤں کی چاروں طرف سے…

ہماری نمبر وَن

ابو سُفیان صفی صاحب نویں اور دسویں جماعت کے دوران گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر ون ہری پُور ہزارہ میں ہمارے فزکس کے ٹیچر تھے ۔ ایک افواہ یہ بھی تھی کہ وہ انتہائی قاتِل قسم کے شاعر بھی ہیں ۔ افواہ اِس لیے کہ دو سال کے دوران اُنہوں نے کبھی اپنا کوئی ایک شعر بھی ہمیں کلاس میں نہیں سُنایا اور کلاس میں ہی اُن کی اِتنی دہشت ہوتی تھی کہ کلاس سے باہر تو ہم وہ راہداری ہی بدل دیا کرتے جہاں سامنے سے وہ آ رہے ہوں ۔ ہمارا یہ ریکارڈ شاید ہی بعد میں کسی نے توڑا ہو کہ دو سال تک ہم نے فزکس کی کاپی ہی نہیں بنائی تھی ۔ کاپی خریدی ضرور تھی لیکن نئے…

بصیرت اور مومن ، لازم و ملزوم

فارس و رُوم دونوں دورِ فاروقی میں زمیں بوس ہوئے اور اصحابِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے ہاتھوں ہوئے ۔ حرف بہ حرف تاریخ کا مطالعہ کیجیے ایک حیران کن حقیقت آپ کے علم میں آئے گی ۔ حضرت عمر رض نے اپنے کسی چھوٹے بڑے لشکر کو کبھی کسی ایسی مہم کی اجازت نہیں دی جس میں محض ایمان کی طاقت پر اندھا دھند مسلمانوں کی جانوں کو امتحان کے سامنے کا اندیشہ ہو ۔ جہاد جانیں دیے بغیر تو ممکن ہی نہیں لیکن مومن خواہ مخواہ دیواروں سے سر ٹکرا کے شہید نہیں ہوا کرتے ۔ فاروقی دور میں صرف ایک مہم میں بغیر کسی فتح کے شدید جانی نقصان ہوا تھا اور وہ مہم بھی…

شرمین عبید چنائے

اخبار پڑھتے ہوئے اچانک خیال آیا کہ ذرا کھاتے تو چیک کر لُوں ۔ مہینے کی آٹھویں آ لگی ہے اور ریکوری کچھوے کی چال چل رہی ہے ۔ میں جنوبی پنجاب کے ایک قصبے میں بال بچوں والا درمیانے درجے کا میٹرک پاس دوکاندار ہوں ۔ اخلاص کریانہ اسٹور نام ہے میری دوکان کا ! ادھار کا کھاتہ سنبھالتے ہی میری پہلی نظر صُغراں بی بی کے نام پر پڑی ۔ غصے ، ہمدردی اور پسندیدگی کی لہریں ایک ساتھ آ ٹپکیں ۔ غصہ اس لیے کہ دو مہینوں سے صغراں سے ریکوری زیرو چل رہی تھی ۔ ہمدردی اس لیے کہ صغراں دو بچوں کے ہمراہ محض پانچ ماہ قبل ہی بیوہ ہوئی تھی ۔ اور پسندیدگی اس…

کیرئیر کاؤنسلنگ کی بنیادی اخلاقیات و اقدار

٭کیرئیر کاؤنسلنگ کی بنیادی اخلاقیات و اقدار ٭یونیورسٹی طلبہ کے لیے دورانِ تعلیم ، ملازمت/انٹرن شپ کی اہمیت و کردار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اخلاقیات ، اقدار اور قوانین تین مختلف اصطلاحات ہیں جن کا سماجی علوم میں وسیع استعمال ہے - اخلاقیات اور اقدار تو ایسے قوانین ہیں کہ جن کی پابندی یا اُن سے رُو گردانی ہمارے رویے کے ذمہ دارانہ یا غیر ذمہ دارانہ ہونے کا تعین کرتی ہے ۔ جبکہ قوانین کی پابندی یا اُن سے لاپروائی ہمارے مجرمانہ یا…

بابا جانی – عابی مکھونی

بستر پہ بیمار پڑے تھے بابا جانی کروٹ لے کر ہلکی سی آواز میں بولے بیٹا کل کیا منگل ہو گا گردن موڑے بِن میں بولا بابا کل تو بدھ ہے بابا جانی سن نہ پائے پھر سے پوچھا کل کیا دن ہے تھوڑی گردن موڑ کے میں نے لہجے میں کچھ زہر ملا کے منہ کو کان کی سیدھ میں لاکے دھاڑ کے بولا بدھ ہے بابا آنکھوں میں دو موتی چمکے سوکھے سے دو ہونٹ بھی لرزے لہجے میں کچھ شہد ملا کے بابا بولے بیٹھو بیٹا چھوڑ دو دن کو دن ہیں پورے تم میں میرا حصہ سن لو بچپن کا ایک قصہ سن لو یہی جگہ تھی میں تھا تم تھے تم نے پوچھا، رنگ برنگی پھولوں پر یہ اڑنے والی اسکا نام…