اہم بلاگ

اندھی تقلید

پچھلے کچھ دنوں سے ٹیلیویژن کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی زینت بننے والی مہم نے مجھے قلم اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔ جسکے تحت صنفِ نازک کو ایک بین الاقوامی آن لائن فوڈ ڈیلیوری سروس کی جانب سے اس بات پر اکسایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے کچن کو لگائیں تالا اور کرلیں آرڈر فوڈپانڈا۔

اب بات کرتے ہیں اس سروس کی کہ یہ دراصل ہے کیا تو میں یہ بتاتی چلوں کہ فرمانِ خدا ہے کہ "یہودی اور مسلمان کبھی بھی دوست نہیں ہوسکتے” تو اگر دیکھا جائے تو یہ بھی انہیں کا ایک ایجنڈا ہے جسکے تحت انہوں نے ہم مشرقی اقدار کے لوگوں کی نفسیات سے کھیلتے ہوۓ غیر محسوس طریقے سے ایک ایسی مہم کہ جس سے ہمارے معاشرے کو گمراہ کیا جاسکے، ہم پر مسلط کردیا ہے۔فوڈ پانڈا دراصل ایک بین الاقوامی فوڈ ڈیلیوری سروس ہے جو پاکستان سمیت دنیا کے دس سے زائد ممالک میں بگاڑ کے لیے سرگرم ہے۔

اس طرح کی مہمات سے کیا پیغام پہنچایا جارہا ہے؟ ہماری آج کی نئ نسل کو کہ جو پہلے ہی اس بات پر سراپا فخر ہے کہ ہمیں تو کچھ نہیں بنانا آتا بس انڈہ بوائل کرلیتے ہیں،نوڈلزز بنا لیتے ہیں یا چاۓ بنالیتے ہیں اور پھر جب اس طرح کی مہمات کو ملکی سطح پر فروغ دیا جاۓگا تو ہماری نوجوان لڑکیاں سلیقہ شعاری،اقدار اور روایات کو پروان چڑھانے کے بجاۓ پھوہڑپن،بےضابطگی اور آزاد خیالی جیسی منفی عادات کو اپنائیں گی. جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوگا۔غریب کی بیٹی خاوند سے کہے گی چوری کرو ڈاکہ ڈالو مگر کچن کو لگاؤ تالا اور کرو آرڈر فوڈ پانڈا،امیر کی بیٹی ہاتھوں میں لے گی پلے کارڈزز اور کرے گی مطالبہ کہ کچن کو لگاؤ تالا اور کرو آرڈر فوڈ پانڈا کیونکہ میرا گھر میری مرضی!

ایسی مشکل ترین صورتحال میں،ایسا ملک کہ جہاں بیس سالہ لڑکی اس بات پر خودکشی کرلیتی ہے کہ اسکے والدین اسے غربت کی وجہ سے ایک عدد موبائل فون خرید کردینے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے،ایک ایسا ملک کہ جہاں طلاق کی شرح میں دیگر ممالک کی نسبت زیادہ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،ایک ایسا ملک کہ جہاں مہنگائ کی چکی میں پستی ہوئ عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو وہاں میڈیا کو بھی اپنا کاروبار چمکانے اور ایسی فرسودہ مہمات کے اشتہارات چلانے کی مد میں لاکھوں روپے وصول کرنے کے بجاۓ چاہیے کہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور موجودہ معاشرے میں بگاڑ کا سبب بننے والی ایسی تمام تر مہمات کا بائیکاٹ کریں ورنہ آنیوالے دنوں میں اس مہم کے منفی نتائج کے ذمہ ہم سب خود ہونگے!!!