معلومات

ایلوویرا کا استعمال بال گرنے سے روکتا ہے

ویسے تو ہر پودے اور نباتات کے اپنے ہی فائدے ہوتے ہیں۔کچھ پودے حیرت انگیز طور پر صحت اور جلد کو فائدہ پہنچاتے ہیں جن میں ایلوویرا خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ ایلوویراکی اہمیت کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے، خاص طور پر جلد کو حسین ا ور خوبصورت بنانے کے لیے تو اس کی کوئی اور مثال ہے ہی نہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی میک اپ پروڈکٹ میں ایلوویرا کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ایلوویرا بالوں کی افزائش، ان کو گھنا اور مضبوط بنانے میں نہایت اہم ہے۔ خاص طور پر گرتے ہوئے بالوں کو روکنے کے لیے ایلوویرا کااستعمال جادوئی اثر دکھاتا ہے۔

ایلوویرا :(aloe vera) ایلوویرا جسے گھیکوار بھی کہا جاتا ہےیہ بنیادی طور پر ایک جنگلی پودا ہے جو دنیا بھر میں کہیں بھی اگ جاتا ہے،حسن و آرائش کے لیے یہ ایک کرشماتی طاقت رکھتا ہے۔ ۔۔۔بالوں کے گرنے کی وجوہات : (reasons of hair loss) موسم کی تبدیلی، ناقص خوراک ، غیر معیاری شیمپو اور جیل کا استعمال، فضائی آلودگی، صاف پانی کی عدم دستیابی، بالوں کی نشوونما کا نہ ہونا، ہارمونز کی تبدیلی، جلد پر ہونے والی الرجی، سر میں مستقل خشکی اور میل، وغیرہ ۔

مزید پڑھیں: عظیم فوج کی عظیم داستان

ایلوویرا گرتے بالوں کا علاج :(aloe vera prevents hair loss) ٭ بالوں کی گرنے کی ایک اہم وجہ یہ بھی پروٹیو لائیٹک اینزائمز کا کم ہونا بھی ہے جو سر کی جلد کے خلیات کو نشوونما دینے کےضروری ہوتے ہیں اور ایلوویرا میں یہ اینزائمز بکثرت پائے جاتے ہیں جن سے بال گرنے سے محفوظ رہتے ہیں۔ ٭ یہ وہ انزائمز ہیں جو بالوں کوصرف گرنے سے روکتے ہی نہیں بلکہ بالوں کو بڑھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ ٭ ایلوویرا بالوں کو نرم و ملائم اور چمک دار بھی بناتا ہے جسے دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔ ٭ ایلوویرا کا جوس پینے اور اس کو بالوں کی جڑوں میں لگانے سے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں۔ ٭ اچھا اور معیاری کنڈیشنر بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور ایلوویرا سے اچھا کنڈیشنر کوئی نہیں۔ ٭ ایلوویرا جیل کا انگلیوں کے پوروں سے اچھی طرح بالوں کی جڑوں میں مساج کرنے سے بھی بال گرنا بند ہوجاتے ہیں اور بالوں کی نشوونما بھی اچھی ہوتی ہے۔

٭ ایلوویرا کے استعمال سے جلد کے اندر پیدا ہونے والے ایک ایسے جز کو بھی روکتا ہے جو بالوں کی جڑوں کوبند کر کےدوبارہ اگنے نہیں دیتا۔ ٭ ایلوویرا کو درمیا ن سے کاٹ کا اگر اس کو سر کی جلد پر رگڑا جائے تو نئے بال بھی پیدا ہوتے ہیں اور جو بال بے رونق اور بار بار گرنے جیسے ہوتے ہیں وہ بھی گرنا بند ہوجاتے ہیں۔ ایلوویرا میں شامل فیٹی ایسڈز بالوں کی جڑوں میں جذب ہو کر بالوں میں پروٹین کو تحفظ دیتے ہیں، اس میں شامل منرلز اور پروٹین بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتے ہیں۔ ٭ ایلوویر کو ناریل کے تیل کے ساتھ ملا کر 20 منٹ تک بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح مالش کی جائے اور اگر رات کو لگا چھوڑ دیا جائے اور صبح ہونے پر اچھی طرح بالوں کو دھویا جائے تو بال گرنا رک جاتے ہیں۔