ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اُردو بول سکتے ہیں

ہمارے بارے میں

اردو صفحہ اپنے قارئین کے لئے بازو وا کئے ہوئے منتظر ہے کہ احبابِ ذوق آئیں۔ جو کچھ نگارشات و نظریات۔ کیفیات و جزئیات وہ خود میں سموئے ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دردِ دل کے ساتھ اور خلوص من کے ساتھ ان رموز کو سپرد قلم کریں اور اپنی آواز کو اوروں تک پہنچائیں تو لحظہ بھر مت سوچیں اور ہمارے حوالے کر دیں۔ ہم آپ کی امانت کی تزئین و آرائش کا خیال کرتے ہوئے قارئین و ارکان اردو صفحہ کی نظر کر دیں گے۔

آئیے۔ ایک آواز بنتے ہیں۔ اردو زبان کے ذریعے اپنی آواز کو بلند کرتے ہیں اور سنجیدہ افکار و نظریات کا اردو دنیا میں پرچار کرتے ہیں۔

منجانب
منتظمین اردو صفحہ